بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر فرانس کا جذبات کو ٹھیس پہنچانا افسوسناک عمل ہے، قرارداد

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں صدر فرانس ایمانوئل میکرون کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل افسوسناک قرار دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، اس میں فرانسیسی سفیر کی بیدخلی پر ایوان میں بحث کرنے کا کہا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کامعاملہ عالمی سطح پراٹھایا جائے۔

دوران اجلاس ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قرارداد پر تجاویز دینے کے لیے وقت مانگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قرار داد میں اضافی باتیں لکھنی ہے وہ سامنے ہم ایوان کے سامنے رکھیں گے، مقصد یہ ہے کہ ہاؤس متفقہ قرارداد پیش کرے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے کہا کہ ہم نے قرارداد ٹی ایل پی والوں کی منظوری پرمِن وعَن قبول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان یا کوئی جو مناسب سمجھتا ہے وہ ہوجائے گا، اس کے ساتھ ہی اجلاس میں علی محمد خان کی خصوصی کمیٹی کی تحریک منظور کرلی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ چاہتےہیں کوئی نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرے، کمیٹی کی سفارشات بھی قرارداد میں شامل کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.