بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی کو منتخب کرانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا، جاوید لطیف

رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو پہلی مرتبہ منتخب کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔

میاں جاوید لطیف نے جیو نیوز کے  پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد سے بھی بچایا گیا۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان بڑا اور کڑا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا۔

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میرٹ پر دیکھا جائے تو یوسف رضا گیلانی پر کیس کی کوئی تلوار نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعظم کا کیس بھی چھ سال سے پڑا ہے۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، علی حیدر گیلانی نے کہاکہ انشاءاللہ ہم 5 ووٹوں سے جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے، اسی لیے ہم لانگ مارچ کر رہے ہیں، اگرسیاسی قیادت کردار ادا نہیں کرے گی تو کس منہ سے عوام کے پاس جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.