بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صادق سنجرانی کو اب خود مستعفی ہوجانا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے پورے عمل میں ایک داغ آچکا ہے، صادق سنجرانی کو اب خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر رد عمل دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک کاکہنا ہے کہ پولنگ بوتھ میں نصب سامان کل سوا ایک بجے سیٹ ہوا تھا، سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں نصب کیمروں کے خصوصی مناظر جیو نیوز نے حاصل کرلیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ایوان کے وقار میں کمی لائے ہیں، صادق سنجرانی کو اب خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔

بارہ مارچ 2021 یعنی کہ آج کو ایوان بالا سینیٹ میں نئے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کیمرے لگانے کے واقعے کی تحقیقات کی درخواست کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.