پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن کو بچپن کے من پسند ممبئی بیکری کے بسکٹس کی یاد ستانے لگی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ممبئی بیکری کی تعمیر کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ اور تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب وہ بچپن میں ہفتہ وار اس بیکری سے بسکٹس خریدنے جاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بیکری کو دیکھتے ہی بچپن کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں، خصوصاً جب کیک کو دیکھو تو اس خوبصورت بیکری سے جڑی باتیں یاد آجاتی ہیں۔
یاد رہے کہ حیدر آباد میں بمبئی بیکری 100سال سے قائم ہے اور اب تک پوری شدومد کے ساتھ چل رہی ہے۔
Comments are closed.