پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کل کو یہ نہ کہنا شروع کردیں کہ ایٹم بم بہت دیر سے پڑا ہے تو مہنگائی سے روتے عوام پر چلاکر دیکھ لیں۔
مریم نواز نے شیخ رشید کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی باتیں سن کر سب حیران ہوتے ہیں کہ کیسے کرلیتے ہیں آپ یہ سب، کس قسم کی باتیں یہ لوگ کرتے ہيں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے گذ شتہ روز کہا تھا کہ احتجاج پر بیٹھے سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کے شیل چیک کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔
Comments are closed.