وزیرصحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو بہترین معیار کی کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہور ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرکا دورہ کیا گیا۔
اس دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے شہریوں سے طبی عملے کے رویئے اور ویکسینیشن سے متعلق تاثرات جانے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا بتانا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 1400 سے زائد شہریوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو بہترین معیار کی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے، ان شاء اللّٰہ پاکستانی قوم جلد اس وبا سے اپنی جان چھڑوالے گی۔
Comments are closed.