وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر ن لیگ کے غنڈوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، مزاحمت بھی کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ سیاہی پھینکنے سے ن لیگ کی قیادت کے کالے کرتوت نہیں چھپیں گے۔
مراد سعید نے کہا کہ آپ عدالتوں سے سند یافتہ ڈاکوؤں کا ٹولہ ہو، آپ گرے ہوئے تھے مگر اس حد تک گرسکتے ہیں خود بتا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ملک توڑنے اور پاکستان کے اداروں کے خلاف بیان دے رہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.