بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں پھر ردِ عمل دیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے تجاویز پڑھ لیں اس کے بعد رد عمل دیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات کی پیشکش مجوزہ انتخابی اصلاحات پڑھنے کی زحمت گوارا کیئے بغیر ہی مسترد کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انہیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیشہ سازش سے برسرِاقتدار آنے والی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.