بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے سینئر افسران کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اپنایا، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نےسینیئر افسران کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی دونوں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قابل احترام ہیں، باہمی احترام قائم رکھنا دونوں فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیوروکریسی کا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمل میں کوتاہی پر دونوں فریقین عوام کو جوابدہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.