بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوکت صدیقی کا کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط

سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپنے کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی جانب سےچیف جسٹس پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ میرے کیس کی سماعت جلد مقرر کی جائے۔

شوکت عزیز صدیقی نے خط میں کہا کہ میرے کیس کی سماعت جلد اور روزانہ کی بنیاد پر کی جائے،28 جنوری کو5 رکنی بینچ نے فروری میں سماعت کا حکم دیا تھا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ اب تک کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا، درخواست کو 30 جون 2021 ء تک زیر التوا رکھا جا رہا ہے۔

شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ 30 جون 2021 ء تک میری ریٹائرمنٹ پر درخواست غیر موثر ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.