بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کا ایم ایم فائٹر کا ایئر پورٹ پر خود جا کر استقبال کرنے کا اعلان

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں احمد کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت زبردست تھی، اب میں احمد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان کےمکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر احمد مجتبیٰ ولورین نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو ایک منٹ میں ناک آؤٹ شکست دی۔

سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد ولورین نےبھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا۔

مکس مارشل آرٹس فائٹر احمد ولورین نے اپنی فائٹ کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.