بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرح 15 فیصد ہوئی تو لاک ڈاؤن ہوگا، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں کورونا کیسز کی شرح 15 فی صد تک گئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

 پنجاب کابینہ نے زیادہ متاثرہ شہروں کے فوری مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی، این سی او سی کو سفارش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 24 گھنٹوں کے دوران مزید 151 افراد جان سے گئے، جبکہ مزید 5 ہزار 480 افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 10 فیصد رہی، کوئٹہ میں شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی۔

بلوچستان میں یہ شرح تقریباً 20 فیصد رہی، لاہور میں 14 فیصد، پنجاب بھر میں 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 اسلام آباد میں شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی، ملک بھر میں 689 مریض وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.