بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی آج سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے، وزارتِ خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے میں وزیر خارجہ اپنے ہم منصب شیخ عبد اللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کی دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ یواےای میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گےاور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیراعظم آج سُرخرو ہونگے۔

وزیر خارجہ یو اے ای کی قیادت سے تجارت،سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے اور یواے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے ملازمت کے مواقع اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں نے دو طرفہ تعاون کو مزید تقویت پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.