بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ آفریدی کم عمر ترین 100 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

پاکستان سُپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقین کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں پہلے شاندار یارکر پر کرس لین کو پوویلین چلتا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اننگز کھیلنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پویلین بھیج کر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں ۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز 20 سال اور 326 دن کی عمر میں حاصل کیا  ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے کے بجائے انہیں گلے لگالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.