قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ ایک سال کی ہوگئی۔
گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
مذکورہ تصویروں میں عروہ آفریدی نے سُرخ رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ کچھ تصویروں میں شاہد آفریدی اپنی بیٹی کو ہوا میں اُچھال رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کو پہلی سالگرہ مبارک ہو۔‘
سابق کپتان نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ آپ نے انتہائی کم عرصے میں ہمارے گھر کو بہت سی خوشیاں دی ہیں۔‘
اُنہوں نے اپنے ساری بیٹیوں کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری تمام بیٹیوں کو ہر خوشی سے نوازے آمین۔‘
واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔
شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔
Comments are closed.