منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 1دہشتگرد ہلاک ، 5گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا  جبکہ  دہشتگردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر بھی دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں موجود مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کررہے ہیں، عمر شاہد کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور پانچ دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے جبکہ عمر شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیے خفیہ جگہ منتقل کیا جارہا ہے، تاہم دہشتگردوں کی شکست کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مکان کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد مکان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بی ڈی ایس نے مکان سے برآمد بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا گیا، دہشتگردوں نے رکشے میں بال بیرنگ، نٹ بولٹ مختلف خانوں میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہوسکے۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ مکان سے چار خودکش جیکٹس، 15 دستی بم اور چار کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں گولیاں، دو راکٹ لانچر اور بلاک بم بھی برآمد ہوئے ہیں، لگتا ہے کوئی خوفناک دھماکے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

The post سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 1دہشتگرد ہلاک ، 5گرفتار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.