بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل اور زوئیدہ میں آپریشن کیے، آپریشنز میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ان دہشت گردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی بسم اللّٰہ گروپ کا کمانڈر عبدالآدم زیب عرف ڈنگ شامل ہے۔

آپریشن میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے کمانڈر مولوی محبوب اور میر سلام بھی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عبدالآدم زیب سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی 20 سے زائد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالاآدم زیب حکومتی املاک پر آئی ای ڈی حملوں، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مولوی محبوب اور میر سلام، بیت اللّٰہ محسود اور دیگر ٹی ٹی پی کمانڈرز کے قریبی ساتھی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.