hookup Monmouth Junction NJ dknight magicbox ii bluetooth hookup carolina sweets hookup hotshot hookup Millerton best place for discreet hookups married black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں ملوث دیگر کردار بھی سامنے آگئے

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں 60 سالہ خاتون کے قتل میں ملوث دیگر کردار بھی سامنے آگئے۔

پولیس کے مطابق سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کی تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگر ملازمین کے کردار بھی سامنے آگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں جبکہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کو اسپتال لے کر گیا۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے اور گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملازمہ عطیہ کا کہنا ہے کہ ملزم فہد کوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، پولیس حراست میں لےپالک فہد اپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں 60 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق مقتولہ فرح کو ان کے لے پالک بیٹے فہد نے ہی گولی مار کر قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ 60 سالہ مقتولہ فرخ مظہر پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔

مقتولہ فرح کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں، مقتولہ نے 3 لے پالک بچوں کی پرورش کی تھی جن میں 2 لڑکے اور 1 لڑکی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.