my senior hookup reviews hookup Mansfield Center hookup Stafford CT hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے محکمہ صحت کا پولیس سرجن کو خط

محکمہ صحت نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق پولیس سرجن سے کہا گیا ہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت میں لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے اپنے خط میں مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جائے اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.