بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہے کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں، قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کوتباہ کردیا، اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں،  ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتور مجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.