پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چورمچائے شور کے مترادف ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی ہے، ویڈیو اسیکنڈل نے سینٹ الیکشن میں ضمیروں کے سودوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر پھر چمک کے ذریعے بولیاں لگانا چاہتے ہیں، اوپن بیلٹ سے الیکشن میں شفافیت آئے گی، ایک طرف کرپٹ عناصر، دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے سامنے اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بے نقاب ہو چکے، پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ووٹوں کے سوداگر کون ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوپن بیلٹ سے منڈیاں لگانے کا قبیح کاروبار ختم ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.