ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن ووٹوں کا نہيں، نوٹوں کا مقابلہ تھا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن ووٹوں کا نہيں ، نوٹوں کا مقابلہ تھا، اسلام آباد میں ڈراما ہوا۔

 فیصل آباد میں جلسہ عام  سے خطاب  کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر یہ ڈراما فلاپ ہوگیا ہے۔

جماعت اسلامی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپنا ووٹ کسی کو بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جن کا احتساب ہونا تھا وہ سب پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست دولت اور چند خاندانوں کی سیاست ہے، جماعت اسلامی گندے کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.