بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن : عجلت میں قانون سازی نہ  کی جائے، فافن

غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن ( فافن ) نے اوپن بیلٹ کے تحت سینیٹ انتخابات کے لیے قانون سازی کی مخالفت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فافن نے حکومت کو سینیٹ انتخابات کے طریقہ کارمیں تبدیلی پر عجلت میں قانون سازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

فافن کا کہنا تھا کہ حکومت ، سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں اصلاحات کیلیے مشاورت کے بعد جامع لائحہ عمل اپنائیں،سینیٹ انتخابات سے ایک ماہ قبل بحث کے بغیر اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم غیر مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

فافن کا مزید کہنا تھا کہ ترامیم کے تحت پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنے والے اراکین کے لیے سزا کا تعین نہیں کیا گیا،موجودہ ترمیم ووٹوں کی خریدوفروخت کی روش کی بیخ کنی میں زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔

The post سینیٹ الیکشن : عجلت میں قانون سازی نہ  کی جائے، فافن appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.