جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

سینیٹ الیکشن : حفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی

 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں مدد اور تعاون مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کا جہانگیر ترین سےرابطہ ہوا ہے، حفیظ شیخ نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن سے متعلق مدد اور تعاون مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کروادی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔

جہانگیر ترین  نے حفیظ شیخ سے مکالمے میں کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے امید وار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سےکہا کہ جلد اسلام آباد آکر آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔

حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر مقابلہ متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.