بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پی ٹی آئی میں ایک سینیٹر کے اضافے کے بعد سینیٹ میں حکومتی سینیٹرز کی تعداد کیا ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا اور سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تھا جسے بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔
Comments are closed.