بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی یتیموں کا پہلا فیز مکمل ناکام ہوا ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کا پہلا فیز مکمل ناکام ہوا ہے، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمٰن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم سےاچھےکی امید کم ہی ہوتی ہے، سیاسی یتیموں نے لانگ مارچ سمیت دیگر دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ سے اپوزیشن کو مایوسی ہوئی، سینیٹ الیکشن میں بھی اپوزیشن کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم ایسا ٹولہ ہے جس کا کوئی جوڑ نہیں، استعفوں اور لانگ مارچ پر ان میں اختلافات سامنے آئے، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں اور پیپلزپارٹی نے فضل الرحمٰن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وبا کو ایک سال ہونے کو ہے، اب ہماری معیشت دوبارہ چل پڑی ہے، ہر وقت ماسک لگانا کٹھن ہوتا ہے لیکن جان بچانے کیلئے یہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے وزیراعظم کی پالیسی کامیاب رہی، تاہم پاکستان میں دوبارہ سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود معیشت مستحکم ہورہی ہے، وبا کے دوران ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کی مہم منظم طریقے سے میرٹ کی بنیاد پر چل رہی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے وبا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.