بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوا سال میں پی آئی اے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 69 واقعات

پاکستان سمیت مختلف ایئرپورٹس پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں تیار کی گئی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال کے 3 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 7 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

رواں سال سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 2، پشاور میں1، ملتان ایئرپورٹ پر 1 واقعہ رپورٹ ہوا۔

دستاویز کے مطابق 2020 سے اب تک پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 69 واقعات رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ برس پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہور میں 19، اسلام آباد میں 16 اور کراچی ایئرپورٹ پر 11 واقعات پیش آئے۔

دستاویز کے مطابق ان واقعات میں پی آئی اے کے طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ 56 طیارے محفوظ رہے۔

گذشتہ برس بیرون ملک میں بھی پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 3 واقعات پیش آئے، جن میں دو واقعات دبئی جبکہ ایک ملائیشیاء کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔

پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ777 اور ایئر بس 320 طیارے متاثر ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.