بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات میں کالام کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ تیار

سوات میں کالام کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ منصوبہ 35 کروڑ 80 لاکھ روپے سے2 سال میں مکمل کیا جائے گا، کالام کرکٹ اسٹیڈیم میں 6 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

محکمہ کھیل کے مطابق سوات کی تحصیل کالام میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.