جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سوات: ملزم واصف کی ساس کا ویڈیو بیان

مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ملزم واصف کے خلاف نوکریاں دلانے کے بہانے رقم بٹورنے کے مقدمے کے اندراج کے ساتھ ہی ملزم کی ساس اور سابقہ ضلعی کونسل شاہی عزت کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

شاہی عزت نے ویڈیو میں پولیس پر ملزم واصف سے بات کرنے والے بھانجے کو غائب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے بھانجے کو ملزم واصف سے بات کرنے کے الزام میں غائب کیا ہے۔

شاہی عزت نے مطالبہ کیا کہ پولیس واصف کے خلاف کارروائی کرے لیکن میرے بھانجے کو رہا کردے۔

اس سے قبل مینگورہ پولیس نے نوکریاں دلانے کے بہانے رقم بٹورنے والے ملزم واصف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق ملزم واصف نے 17 مارچ 2020ء کو نوکریاں دینے کے عوض7، 7 لاکھ روپے بٹورے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے 2 افراد کو محکمہ تعلیم میں نوکریاں دینے کا جھانسہ دیا، جس کے خلاف کارروائی کے لیے متاثرین کے مینگورہ پولیس اسٹیشن پہنچنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف زیر دفعہ 419، 420، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.