سنی تحریک و دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنما و کارکنان صدائے کشمیر ٹرین مارچ کے لیے تیزگام ٹرین سے کراچی پہنچ گئے۔
صدائے کشمیر ٹرین مارچ کا گزشتہ روز لاہور سے آغاز ہوا تھا جبکہ اس ٹرین مارچ کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی صدائے کشمیر ٹرین مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔
سنی تحریک و دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنما و کارکنان شام میں نشتر پارک میں منعقد جان نثار مصطفیٰﷺ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed.