بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں نجی پاور کمپنیز کی گیس بحال کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں نجی پاور کمپنیز کی گیس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 69 پاور جنریشن کمپنیز کی جانب سے گیس کنکشن کی بحالی اور پرانےنرخ پر فراہمی سے متعلق درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جب تک درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوتا اکتوبر 2020 کے ریٹ پر کمپنیز گیس کے بل ادا کریں، سوئی سدرن گیس کمپنی نجی پاور جنریشن کو پرانے نرخ پر نئے بل جاری کریں۔

 عدالت نے حتمی فیصلے تک اضافی بل ناظر ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گیس کی قیمت میں اضافے پر فریقین سے قانونی دلائل طلب کرلیے۔

درخواستوں کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.