بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش

سندھ کے مختلف علاقوں سکھر، شکارپور، کندھ کوٹ، تنگوانی، کرم پور اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث متعدد اضلاع میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ جس کے باعث لاڑکانہ، دادو، شکارپور، جیکب آباد، نوشہروفیروز سمیت کئی اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

ترجمان سیپکو کے مطابق سکھر، لاڑکانہ اور دادو سرکل کے 132 کے وی کے 44 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے، سیپکو کی ٹیکنیکل ٹیمیں بجلی کی بحالی میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.