بدھ29؍رمضان المبارک 1442ھ12؍مئی 2021ء

سندھ: کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 29 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 543 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9018 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 543 کیسز سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 4033 ہوگئی۔

آج کورونا کے مزید 314 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 225297 ہوگئی ہے، اب تک 2745153 نمونوں کی جانچ میں 248269 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت 18939مریض زیرِ علاج ہیں۔ 699 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبے میں 543 نئے کیسز میں سے 350 کا تعلق کراچی سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.