بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کے تبادلوں پر نیا تنازع

وفاق کی روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کے تبادلوں پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

 سندھ حکومت  نے تبادلہ کیے گئے 6 سینئر پولیس افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات سندھ حکومت کی مرضی کے بغیر دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.