بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس: جعلی پولیس افسر کو لینے کے دینے پڑگئے

کسی اور کے اپوائنٹمنٹ لیٹر پر 32 سال سے سندھ پولیس میں نوکری کرنے ولے پولیس افسر اعجاز احمد ترین کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

اعجاز احمد ترین نے جعل سازی سے اعجاز غلام مصطفی کی نوکری حاصل کی اور سیاسی اثر و رسوخ پر سندھ پولیس میں ٹرانسفر کروایا، آؤٹ آف ٹرن ترقیاں حاصل کرکے ایس پی بن گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دوبارہ انسپکٹر ہوا اور سنیارٹی کی درخواست دی، معاملہ ٹربیونل پہنچا تو جعلی پولیس افسر اعجاز احمد ترین کا 32 سال پرانا پول کھل گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والے آئی جی پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے بعد جعلی پولیس افسر اعجاز احمد ترین کو اُن کی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

اس واقعے کے بعد سندھ میں تبادلہ کرانے والے دیگر 34 پولیس اہلکاروں کا بھی ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.