بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل

اتائیت کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن متحرک ہو گیا جس نے صوبے میں 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کر دیا۔

ڈائریکٹر انسدادِ اتائیت ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق کراچی میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 90 کلینکس کا معائنہ کیا گیا ہے۔

ہنگورجہ، سمی، سگیوں اور گردونواح میں اتائی…

انہوں نے بتایا کہ48 اتائیوں کے کلینکس کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیل کرنے کے بعد دوبارہ کلینکس کھولنے پر 7 پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر انسداد اتائیت کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ کلینکس پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان جعلی کلینکس پر ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ڈسپینسر اور کمپاؤنڈر مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔

ڈاکٹر خالد شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اب تک ایسے 7 کلینکس کو سیل کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں سے 4 بدین، 2 جیکب آباد اور ایک کراچی میں واقع کلینک سیل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.