ہفتہ 30؍جما دی الثانی 1442ھ13؍ فروری 2021ء

سندھ میں کورونا سے 13 افراد کا انتقال، 387 نئے مریضوں کی تشخیص

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10205 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے  میں مزید387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 اموات ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4132 ہوچکی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج مزید 390 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 227948 ہوچکی ہے۔ جبکہ اب تک 2810685 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور 251433  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 19353مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18756 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 589 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 545 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 65 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے387 نئے کیسز میں سے 173 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 55، ضلع جنوبی 49، ضلع وسطی اور ضلع غربی 27 ۔27، ملیر 10 اور کورنگی سے 5 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 42، شہید بے نظیر آباد  33، ٹھٹھہ 23، کشمور 21، خیرپور 10، لاڑکانہ 8، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان 7۔7، بدین اور میرپور خاص 6۔6، مٹیاری اور عمر کوٹ 5۔5، جامشورو اور  نوشہرو فیروز 4۔4، جیکب آباد، شکارپور اور قمبر 2۔2 اور دادو سے ایک نیا  کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.