محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزارات دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں کو عوام کے لیے بند کردیا تھا۔
محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر میں درگاہیں اور مزارات 15مارچ سے 15 اپریل تک بند رہیں گے۔
گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں مزارات مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.