سندھ بھر میں تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کر دیے گئے، کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے 15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پر عمل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پشاور صدر میں 8 بجے بازار بند کردیے گئے۔ قصہ خوانی، گھنٹہ گھر، کوچی بازار، رامداس 8 بجے کے بعد بھی کھلے رہے۔
پشاور کے دیگر کئی علاقوں میں بھی حکومتی احکامات نظر انداز کیے گئے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے مارکیٹیں، بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ادھر اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں رات 10 بجے کے بعد کھلی تمام دکانیں بند کرادی گئیں۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
Comments are closed.