وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے10519 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 298 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اموات کی تعداد 4453 ہوگئی۔ جبکہ آج سندھ میں مزید 93 مریض صحتیاب ہوئے۔ اب تک سندھ میں کورونا کے31 لاکھ 27 ہزار 518 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، اس طرح سندھ میں اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 958 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبےمیں اس وقت 3880 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔
نئے کیسز میں سے کراچی میں 147، حیدرآباد میں 35، بدین میں 24، شہید بینظیر آباد میں16، لاڑکانہ میں 12، جامشورو میں7، خیرپور اور سجاول میں 6 – 6، کیسز سامنے آئے۔
شکارپور میں5، گھوٹکی اور جیکب آباد میں 4-4، مٹیاری اور عمر کوٹ میں 3-3، قمبر اور نوشہرو فیروز میں 2-2 جبکہ سکھر اور ٹنڈوالہیار میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.