منگل24؍رجب المرجب 1442ھ 9؍مارچ 2021ء

سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

 سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، آج پیپلز پارٹی کے 12، متحدہ کے 4 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔

 آج الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 17 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کئے، جنرل نشست پر صادق علی، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور دوست علی کے کاغذات منظور کیے گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج گھمن نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ زنیرہ ملک نےاجازت کے بغیر بطور تائید کنندہ میرا نام استعمال کیا،الیکشن کمیشن کو میرے کوائف کے بغیر فارم منظور نہیں کرنا چاہیے تھا۔

 جام مہتاب، تاج حیدر اور شہادت اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

خواتین کی نشست پر پلوشہ زئی، رخسانہ پروین، خیرالنسا اور فرزانہ بلوچ کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔

 ٹیکنو کریٹ پر شہادت اعوان اور ڈاکٹر کریم خواجہ کے نامزدگی فارم منظور کئے گئے۔

 ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، ڈاکٹر ظفرکمالی اور عبدالقادرخانزادہ کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے خواتین کی نشست پر خالدہ اطیب کے کاغذات منظور ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.