بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کا ہفتے میں دو’سیف ڈیز‘ کا معمول پھر تبدیل، عوام کنفیوژ

سندھ حکومت نے ہفتے میں دو ’سیف ڈیز‘ کا معمول پھر بدل دیا جس کے بعد  نئے نوٹیفکیشن سے عوام میں کنفیوژن پیدا ہوگئی۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعے اور اتوار کو کاروبار بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کے نئے نوٹیفکیشن پر اولڈ سٹی ایریا کے اکثر بازار بند ہیں۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بعد سندھ میں بھی آج سے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند، دیگر دنوں میں کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی تاہم کراچی کے تاجروں نے آج کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب تین ہٹی کی پھول مارکیٹ اور لیاقت آباد کے لوہاروں نے دکانیں کھلی رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.