بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، ایڈیشنل IGP نے اسکول کے بچوں کو خوبصورت انداز میں کورونا سے آگاہ کردیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نجی اسکول میں چھوٹے بچوں کو خوبصورت انداز میں آگاہی دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ حیدرآباد کے ایک نجی اسکول میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر جمیل احمد نے کورونا وائرس کی شکل کا بنا ہوا کیپ پہن کر بچوں کو مرض سے بچنے کی آگاہی دی۔

اس موقع پر کمسن بچوں نے ڈاکٹر جمیل احمد سے کورونا وائرس کے بارے میں سوالات بھی پوچھے۔

ایک بچے نے سوال کیا کہ کورونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور یہ کہاں کہاں ہوتا ہے؟ جس پر ڈاکٹر جمیل نے انتہائی شفقت سے بچوں کو بتایا کہ جہاں صفائی نہیں ہوتی وہاں کورونا وائرس  ہوتا ہے، صفائی رکھیں کورونا وائرس نہیں آئے گا۔

اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 13 ہزار 963 ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی خوبصورت انداز میں اس آگاہی ویڈیو کو ٹوئٹر صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.