پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو فاسٹ بالر شاہنواز ڈاھانی کے نام سے متعلق نشاندہی کرائی ہے۔
سرفراز احمد نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملتان سلطانز کی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کے دادو پہنچنے پر استقبال کی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے بالر کا نام دھانی لکھا تھا۔
سعید غنی نے سرفراز احمد کی پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کی نشاندہی کرائی کہ دھانی نہیں ڈاھانی۔
سعید غنی کی جانب سے نشاندہی پوسٹ کو سرفراز احمد نے لائک بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کا دادو آمد پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
Comments are closed.