سری لنکا میں مسلمان خواتین کے نقاب پہننے اور مدارس پر پابندی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
مسلمان خواتین کے نقاب پہننے اور مدارس پر پابندی کے لیے تجاویز منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دی گئیں۔
پبلک سیکیورٹی کے وزیر کا کہناہےکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چہرہ مکمل ڈھانپنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مدارس بند کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
پبلک سیکیورٹی وزیر کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں قومی تعلیمی پالیسی لارہے ہیں، جس کے تحت کوئی اپنا اسکول نہیں کھول سکے گا۔
Comments are closed.