ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

سرگودھا: 13سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل کردی

سرگودھا میں 13سال کے لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے ویڈیو بناکر وائرل کردی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے میں 13سال کے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

لڑکے کے والد کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بیٹے سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ ماہ 21 جنوری کو پیش آیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.