سرمایہ کاروں نے 63 ارب روپے کے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کیے ہیں۔
قومی بچت کے مطابق 25 ہزار والے بانڈز بند ہونے کے اعلان کے وقت ان میں 164 ارب روپے سرمایہ کاری تھی، 25 ہزار والے بانڈز 31 مئی تک کیش کروائے جا سکتے ہیں۔
حکومت نے چالیس ہزار روپے والے بانڈز پر بھی پابندی لگا رکھی ہے، چالیس ہزار والے بانڈز میں 259 روپے کی سرمایہ کاری تھی۔
چالیس ہزار روپے والے بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 80 کروڑ روپے رہ گیا، 40 ہزار والے بانڈز کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک صرف 21 ارب روپے رہ گئی۔
Comments are closed.