بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز احمد کے بیٹے کی لاہور قلندرز کے ترانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے آفیشل ترانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز…

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عبداللہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قلندرز کے آفیشل ترانے پر کھلاڑیوں کی طرح ہی اسٹائل اپنا کر رقص کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’عبداللہ کھلاڑیوں کی طرح رقص کر کے انجوائے کر رہا ہے۔‘

ساتھی کرکٹرز کی جانب سے سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سرفراز خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرتے ہیں لیکن بیٹا لاہور قلندرز کے گانے پر رقص کررہا ہے۔

لاہور قلندرز میں شامل انگلش آل راؤنڈر سمِت پٹیل نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عبداللہ کوئٹہ کا نہیں بلکہ   لاہور قلندرز کا سپورٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.