بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق حکمرانوں نے صرف نمائشی منصوبے شروع کئے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے صرف نمائشی منصوبے شروع کئے، شوبازی والے منصوبے”سفید ہاتھی“ بن کر خزانے پر بوجھ بنے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، اراکین اسمبلی نے حلقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج کررہے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پرمیونسپل سروسز کی فراہمی کےلیے 18ارب روپے جاری کردیے گئے جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے فنڈز کا اجراء کردیا۔

عثمان بزدار نے سابق حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دریغ ذاتی پسند و ناپسند پر ضائع کیا گیا، سابق حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پرکوئی توجہ نہ دی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی پر عمل پیرا ہے، نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.