ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے خلاف فالوآن کا شکار ہوکر 287 رنز پر آؤٹ ہوگئی، زمبابوے نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے، اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اسے مزید 234 رنز درکار ہیں۔
ٹیسٹ کے تیسرے افغانستان کے 545 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔
اوپنرز میسورے 65 اور سکندر رضا کے 85 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 287 رنز بناکر فالوآن کا شکار ہوگئی۔
راشد خان نے چار اور امیر حمزہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں زمبابوے نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 234 رنز درکار ہیں۔
Comments are closed.